رائے بریلی 27 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی کی پارلیمانی سیٹ رائے بریلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگایا۔راہل نے یہاں ’چوکیدار چور ہے‘ کے نعرے بھی لگوائے۔راہل گاندھی نے کہا کہ 70 سال میں کسی بھی وزیر اعظم نے نوٹ بندی جیسی بیوقوفی نہیں کی۔راہل رائے بریلی میں کہا کہ اگر نوٹ بندی کالا دھن واپس لانے کے لئے تھی تو چور لائن میں کیوں نہیں لگے تھے،سارے ایماندار لائن میں کیوں لگے تھے، بے روزگار اور کسان لائن میں کیوں لگے تھے،کیونکہ چوکیدار آپ کی جیب سے روپیہ نکال نکال کر 15 چوروں کو بانٹ دیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی نے آپ سے 15 لاکھ روپے کا جھوٹ بولا۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ہم یہاں من کی بات بتانے نہیں آئے ہیں، ہم آپ کے دل کی بات سننے آئے ہیں۔رائے بریلی، امیٹھی میں ہم نے جو بھی کرانا چاہا اسے ہونے سے مودی جی نے روک دیا۔انہوں نے امیٹھی میں ریلوے لائن کو روکا، رائے بریلی میں ریلوے فیکٹری کوروکا،چوکیدار نے آپ سے روزگار چوری کی ہے،ریلوے فیکٹری چوری کی،ہم وہ تمام آپ لوٹائیں گے۔ راہل نے کہاکہ ملک میں کوئی بھی ایک نوجوان یہ نہیں کہے گا،جی ہاں، چوکیدار نے مجھے نوکری دی کیونکہ بے روزگاری کی شرح گزشتہ 45سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔نریندر مودی جی 70 سال میں نوٹ بندی جیسی بیوقوفی کسی نے نہیں کی۔غریبوں کا پیسہ چھیننے کاکام ایک ہی وزیر اعظم نے کیا ہے وہ ہے نریندر مودی نے،واجپئی نے بھی نہیں کیا۔ راہل نے کہاکہ انصاف منصوبہ نوجوانوں کو روزگار دلائے گا، 22 لاکھ روزگار آج خالی پڑی ہے، بے روزگاری ہے لیکن نریندر مودی انہیں بھرنا نہیں چاہتے ہیں،ہماری حکومت آئے گی تو ہم ایک سال کے اندر 22 لاکھ بھرتیاں کریں گے۔ راہل گاندھی نے کہاہے کہ اچھے دن کا نعرہ نہیں چلا،اب نیا نعرہ چلا ہے،اسی کے ساتھ راہل گاندھی نے ’چوکیدار چور ہے‘ کانعرہ بھی دیا۔